نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
**
پریس ریلیز
* این ڈی ایم اے کا کورونا کی صورتحال پر جائزہ کے لیے اجلاس: کورونا آگاہی مہم چلانے اور مسافروں کی نگرانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری*
اسلام آباد: 02 جنوری، 2023
این ڈی ایم اے نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کی ٹیم کے ساتھ نئے-7 BF اومیکرون کورونا ویرئینٹ سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کوروناکی صورتحال اور ہوائی اڈوں پر نگرانی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اجلاس کی صدارت کی۔
بریفنگ کے دوران NIH نے پاکستان میں کورونامینجمنٹ اور ویکسینیشن ایڈمنسٹریشن ڈیٹا کے تفصیلی اعداد و شمارکے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رائج پالیسی کے مطابق ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RATs) اور پولیمریز چین ری ایکشن (PCR) ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔NIH حکام نے فورم کو بتایا کہ طورخم بارڈر پر سرحد پار کرنے والوں کی ویکسینیشن اور اسکریننگ ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کی جار ہی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ تمام ائیر پورٹس پر انتظامی ٹیم مامور کرنے کے ساتھ موثر اسکریننگ نظام مکمل طور پر فعال ہے اور کورونا سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ضروری انتظامات مکمل طور پر کر لیے گئے ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک کی انسداد کورونا حکمت عملی اور قومی تیاری پر اطمینان کو اظہار کیا اور NIH کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں، سماجی اجتماعات اور کمیونٹیز کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کریں اور عوام اورمعاون اداروں کوآگاہ رکھنے کے لیے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کریں۔ انہوں نے کورونا کے نئے ویرئینٹ کا دیگر ممالک میں پھیلاؤ اور مختلف ممالک میں اس سے نمٹنے کے لیے کیئے گئے اقدامات کی مسلسل نگرانی پر زور دیا۔
**